|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2015

کوئٹہ: شہرمیں امن وامان کے قیام کویقینی بنانے اورکاروباری طبقے کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے سٹی کمرشل سیکورٹی زون کاپلان ترتیب دے دیاگیاہے اس پلان کوحتمی شکل دینے کیلئے تاجروں،انتظامیہ ،پولیس اورفرنٹیئرکورکے متعدداجلاس منعقدکئے گئے جن میں کوئٹہ شہرکے امن وامان کوخراب کرنے کیلئے جوبدامنی کی فضاء پیداکی جارہی ہے جس سے کاروبار بری طرح مفلوج ہورہاتھاانتظامیہ کی جانب سے تاجربرادری ،تمام اداروں اورفورسز سمیت مختلف مکتبہ فکرکے لوگوں کواعتمادمیں لیکرملک دشمن عناصراورجرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی اورافرا تفری پھیلانے والوں کاراستہ روکنے کیلئے کمرشل سکیورٹی زون کاپلان ترتیب دیدیاگیاہے جس کے تحت شہرمیں امن کے قیام کویقینی بناکرپرامن فضاء کوخراب کرنے کیلئے جوعناصراپنے مذموم مقاصدپوراکرناچاہتے ہیں انتظامیہ اورفورسز متحدہوکران کی سازشوں کوناکام بناکرامن کی بحالی کویقینی بنائینگے قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں سمیت کاروباری طبقہ کواس میں اپنااہم اوربہتر کرداراداکرناہوگااس لئے تمام اس بات پرمتفق ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یاگروہ کی جانب سے شہرکے امن کوتہہ وبالاکرکے کاروباری طبقے کونان شبینہ کامحتاج کرناچاہتے ہیں تمام متحدہوکرایسے عناصرکے عزائم کوخاک میں ملائینگے سٹی کمرشل سیکورٹی زون پلان کاروباری طبقہ اورعوام کوتحفظ دینے کے علاوہ خصوصاََ رمضان المبارک کے دوران امن بحال کرکے کاروباری زندگی کوجاری رکھنے اورشہریوں کوخریداری کیلئے پرامن ماحول میسرکرنامقصود ہے ذرائع نے بتایاکہ اس پلان کے تحت کوئٹہ شہرمیں امن کی بحالی کویقینی بناکرملک دشمن عناصرکی سازشوں کوناکام بنائینگے اس لئے موجودہ صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے سٹی کمرشل سیکورٹی زون کے پلان پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے۔