|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2015

کوئٹہ:   بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ،پشتونخوااسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)،بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے رہنماؤں نے کنٹرولر،ایڈیشنل کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولرکنڈکٹ اورامتحانی عملہ کاطالبہ کی جامہ تلاشی کی شدیدالفاظ مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبہ کی جامہ تلاشی لیناپشتون اوربلوچ روایات کے خلاف ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے ان خیالات کااظہاربلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے نجم بلوچ،،پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے محمدغنی یوسف زئی ،پشتونخوااسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سیف اللہ کاکڑ،بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے شوکت بلوچ،بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے تنویربلوچ نے طلباء تنظیموں کے زیراہتمام نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیاعلاوہ ازیں بلوچستان یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کاکنٹرولر،ایڈیشنل کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولرکنڈکٹ اورامتحانی عملے کے رویے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جومختلف شعبوں سے ہوتی ہوئی آرٹس فیکلٹی کے سامنے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگیامظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنٹرولر،ایڈیشنل کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولرکنڈکٹ اوردیگرعملہ بشمول انتظامیہ کاطلباء کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے گزشتہ روزامتحانی ہال ایک میل نگران نے طالبہ کی جامہ تلاشی لی جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں طالبہ کی جامہ تلاشی پشتون اوربلوچ روایات کی منافی ہے انہوں نے کہاکہ امتحانی ہال سے بائیکاٹ کے باوجود دھونس دھمکیوں کے ذریعے طلباء کوواپس بلانے کی کوشش کی گئی اوربعض من پسند افرادچندلڑکیوں کوآفس میں بٹھاکراسے پرچہ دینے کی تلقین کرتے رہے مقررین نے گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی،وائس چانسلربلوچستان یونیورسٹی ڈاکٹرجاویداقبال اوردیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ اگر کنٹرولر،ایڈیشنل کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولرکنڈکٹ اورامتحانی عملہ کوفوری طورپرمعطل نہ کیاگیاتوہم شدیداحتجاج کرنے پرمجبورہوجائینگے جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرعائدہوگی مقررین نے کہاکہ کنٹرولر،ایڈیشنل کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولرکنڈکٹ اورامتحانی عملے کی معطلی تک جاری رہے گی دریں اثناء طلباء تنظیموں نے جمعہ کوہونے والے امتحانات اورکلاسز کے بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے کنٹرولر،ایڈیشنل کنٹرولر،ڈپٹی کنٹرولرکنڈکٹ کیخلاف بلوچستان یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کی کال دیکرتمام طلباء سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرے۔