|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2015

اسلام آباد: چےئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، بھارتی وزراء کی طرف سے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کی شدید مذمت کی، بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی جنگی ماحول قائم کرنے کی بجائے امن کیلئے کردار ادا کریں ،پاکستان کے ہر شہر میں غیر ملکی اجنبی پاکستانی نظام کی کمزوریوں اور رشوت و کرپشن کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرچکے، آئندہ اجلاس میں ایگزیکٹ کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔کمیٹی کا دوسرے روزاجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں نادرا کے چیئرمین عثمان مبین نے بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ 108 ملین شہریوں کو شناختی کارڈ جاری ہوچکے ہیں بائیومیٹرک نظام کے تحت 126 ملین افراد کو چہروں کے ذریعے 770 ملین کی انگلیوں کے نشانات کے ذریعے نشاندہی کی گئی ملک بھر میں 564 رجسٹریشن سنٹر اور بیرون ملک 13 رجسٹریشن سنٹر ہیں ۔سینیٹرڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ شناختی کارڈ حاصل کرنے کے نظام کو مشکل سے مشکل تر بنایا جائے گا تاکہ غیر ملکی اجنبی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل نہ کرسیکں ڈی سی او اور یونین کونسل کے ممبر کی تصدیق سے شناختی کارڈجاری ہوجاتا ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں غیر ملکی اجنبیوں کی تعدا لاکھوں میں جنہیں سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنی اولادیں قرار دے رہی ہیں غیر ملکی اجنبیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مردم شماری کرنا مشکل ہوگیا ہے ایران کی طرح شناختی کارڈ حاصل کرنے کا سخت ترین نظام اپنایا جائے ایران میں سخت نظام کی وجہ سے 2 فیصد غیر ملکی اجنبی شناختی کارڈ حاصل نہیں کر سکے اور پاکستان کے ہر شہر میں غیر ملکی اجنبی پاکستانی نظام کی کمزوریوں اور رشوت و کرپشن کے ذریعے شناختی کارڈ حاصل کرچکے ۔