کوئٹہ: فرنٹیر کور بلوچستان نے پنجگور اور قلات میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 3شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان نے پنجگور میں خفیہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے 2شرپسندوں کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے خود کار ہتھیار برآمد کرلئے گئے جبکہ دوسری کارروائی میں قلات میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے شرپسند کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ گرفتار شرپسندوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔