|

وقتِ اشاعت :   June 15 – 2015

کو ئٹہ : حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں لگائی گئی دفعہ 144 کی معیاد میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ۔ڈبل سواری ،اسلحہ کی نمائش ،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پرعائد پابندی ایک ہفتہ مزید برقرار رہے گی ، سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے کوئٹہ میں بے امنی کے واقعات کے بعد سات جون کو دفعہ 144کا نفاذ کیا تھا جس کی معیاد اتوار کی شب ختم ہورہی تھی۔۔ جس پر محکمہ داخلہ نے شہر میں دفعہ 144 کے نافذ میں ایک ہفتے کی مزید توسیع کردی ہے ۔شہر میں ڈبل سواری ،پانچ یا پانچ سیزائد افرادکیاجتماع ،اسلحہ لیکر چلنے اور نمائش اور مردوں کے چہرے پر کپڑا ڈال کر چلنے پربھی عائد پابندی ایک ہفتہ مزید برقرار رہے گی۔۔