خالق آبادمنگچر: گزشتہ دنوں ہمارے کلی نیچاری چھوٹانک منگچرسے ہمارے گھروں سے متعدد افرادکو سیکیورٹی فورسزنے اٹھاکرلے گئے اگران سے کوئی جرم سرزدہوا ہے توان پرعدالت میں مقدمہ چلایا جائے ان خیالات کااظہار خواتین نے قومی شاہراہ کوتحصیل خالق آبادمنگچرکے مقام پررکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کرنے کے بعد مظاہرہ کرتے ہوئے کہادرجنوں خواتین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کوہرقسم کے ٹریفک کے لیے بندکرکے مظاہرہ کررہے تھیں ان کاکہنا تھاکہ اتواراورپیرکی درمیانی شب فورسزنے کلی نیچاری چھوٹانک کومحاصرے میں لیکرسرچ آپریشن کیا اس دوران انہوں نے ماسٹرمسعوداحمدنیچاری ،جلیل احمدنیچاری،فاروق احمدنیچاری ،ماجدنیچاری،حافظ نیچاری،عطاء اللہ کلوئی ،صالح محمدکلوئی ،غلام حسین لانگو کوگرفتارکرکے لے گئے اوران کاکوئی پتانہیں فورسزنے چادراورچاردیواری کی تقدس کوپامال کیا ہے اوربے گناہ افرادکوگرفتارکرکے لے گئے ہیں جوقانون کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افرادکوجلدازجلدرہا کیا جائے اگرانہوں نے کوئی جرم کیا ہے توکھلی عدالت میں ان پرمقدمہ چلایا جائے مشتعل خواتین نے چارگھنٹے تک قومی شاہراہ کوبلاک کی ہوئی تھی پانچ بجے کومقامی انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعدمظاہرین پرامن توپرمنتشرہوکرروڈ کھول دی گئی مظاہرین کاکہنا ہے کہ اگرہمارے مطالبے پرعمل نہیں کیا گیاتوہم دوبارہ احتجاج پرمجبورہوسکتے ہیں