کوئٹہ: فرنٹیر کور بلوچستان نے قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران 2شرپسندوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو فرنٹیر کور بلوچستان کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک شرپسند کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے شرپسند کو گرفتار کرکے 3کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار شرپسندوں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔