کوئٹہ : اہلسنت الجماعت بلوچستان کا8گھنٹے سے جاری دھرنامتعلقہ حکام سے مذاکرات اورمسئلے کی حل کی یقین دہانی پرختم کردیاگیااہلسنت والجماعت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں اپنے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف لک پاس کے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ پردھرنادیاتھاجس کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنس گئے مسافروں اورخواتین کوبھی شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑاتفصیلات کے مطابق منگل کواہلسنت والجماعت نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف لک پاس کے مقام پرکوئٹہ کراچی شاہراہ پردھرناجو8گھنٹے تک جاری رہاجس کے باعث کوئٹہ کراچی جانے والے مسافروں خواتین وبچوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑادھرنے کی وجہ سے ٹریفک معطل رہی متعلقہ حکام نے اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدرمولانامحمدرمضان مینگل سے مذاکرات کئے اورمسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی اہلسنت والجماعت نے ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعددھرناختم کرنے کااعلان کردیااس سے قبل اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیرمولانامحمدرمضان مینگل نے کہاکہ ایک سازش کے تحت اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کوگرفتارکیاجارہاہیں جس سے یہ تاثردیاجارہاہے کہ ہمارے کارکن ہی امن اامان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث ہے مگرسب کومعلوم ہے کہ ہمسایہ ملک صوبے کے حالات کوخراب کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ اہلسنت الجماعت ایک پرامن جماعت ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں امن وامان کی بہترصورتحال بنانے میں اپناکرداراداکرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہئے کہ ان عناصرکیخلاف کارروائی کرے جوصوبے کے حالات کوخراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کیاہے اگرہمارے گرفتارکارکنوں کورہانہ کیاگیاتوبھرپوراحتجاج شروع کیاجائیگاجس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرعائدہوگی۔