کوئٹہ: موجودہ جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے پاس بلوچستان کا مسئلہ کو سیاسی اور جمہوری انداز میں حل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ریمورٹ کنٹرول پر چلنے والے حکومت وقت میں شامل پارٹیوں کو صرف اور صرف اقتدار کی فکر ہے اور اپنے تمام تر نوانائیوں کو اسٹیملشمنٹ کو ناراض نہ کرنے پر مرکوز کئے ہوئے ہیں موجودہ نام نہاد جمہوری دور حکومت میں بھی بلوچ قومی سوال کو طاقت کے بلبوتے پر زیر کرنے کا ایجنڈا گزشتہ 68سالوں کی ناانصافیوں پر مشتمل پالیسیوں کا تسلسل ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پاڑٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ، بی این پی تحصیل کوہلو کے صدر رسول بخش بلو چ، جاوید جھالاوان بنگلزئی ، اور شکاری عبدالستار بلوچ نے شہید آغا ورنا نوروزبلوچ کے نام سے منسوب بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس کے چھٹے یونٹ کے قیام کے موقع پر منعقدہ کارنر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ثناء مسرور بلوچ نے انجام دیئے محمد اسحاق بنگلزئی غلام مصطفی مگسی ، غلام رسول مینگل، عبدالحمید بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اکیسوی صدی میں بھی بلوچوں کی ہزاروں سالوں پر مشتمل تاریخ تہذیب وتمدن بقا وسلامتی زبان اور وجود سے انکاری قوتوں کی غلط پالیسوں کے نتیجہ میں بحرانات کی شدت اور مسائل میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے وحدت کالو نی میٹھا خان مری اسٹریٹ بروری روڈ اورشہر کے اکثر علاقوں کے مکین گزشتہ کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں واسا انتظامیہ کوئٹہ کے عوام کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر غریب عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے جوکہ اس شدید گرمی اور رمضان شریف کی آمد پر غریب عوام کو پانی کی ترسیل نہ کرنا حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں اور ظلم وجبر کی انتہاء ہے انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ میں سینکڑوں غیریب ملازمین گزشتہ کہیں سالوں سے کنٹریٹ کی بنیاد پر معمولی تنخواہوں پراپنے خدمات سرانجام د ے رہے ہیں لیکن انتظامیہ ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر بضد ہے ان ملازمین کے خدمات خواری اور محنتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے ورنہ پارٹی ان ملازمین کی بحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ، مقررین نے گشتہ دنوں چیئرمین بورڈ آفس کی جانب سے سکینڈری ایجوکیشن میں غیر قانونی برتیوں پر حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انکے قول وفعل میں تضاد ہے وہ ایک طرف میرٹ قانون این ٹی اے ٹیسٹ کی بلندوبانگ دعوے کرتے نہیں تکتے تو دوسرے جانب بورڈ آفس کے چیئرمین نے بورڈ کو اپنا ذاتی جاگیر بناکر بغیر ٹیسٹ انٹرویو و اشتہارات کے اپنے من پسند لوگوں کو تعینات کیا اور حکمرانوں نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں انہوں نے بی این پی ملک فقیر محمد روڈ یونٹ کے سیکرٹری محمد اشرف جدون کے بھتیجوں کے گھروں پر فائرنگ اور انہیں زخمی کرنے کی بزدلانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے پارٹی رہنماؤں نے گزشتہ روز ہاکی چوک پر بی ڈے اے ملازمین کے پر امن اور جمہوری دھرنے پر حکومت وقت کی بدترین شیلنگ آنسو گیس اور ملازمین کے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت ایک طرف ملازمین کے ترقی وخوشحالی اور روزگار کی فراہمی کے لیے بڑے بڑے دعوے کرتی ہے تو دوسرے طرف ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے پابند سلاسل کرکے انہیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ بزور طاقت محنت کشوں کی پر امن برحق مطالبات کے دبایا جاسکا جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتے پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے خلاف روا رکھے گئے ناروا پالیسوں پر محنت کشوں کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور محنت کشوں کو ہر سخت اور مشکل کھٹن وقت میں حکمرانوں کے مظالم کے سامنے تنے تنہا نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ مشرقی بائی پاس کے علاقوں میں قائم مختلف فیکٹرز میں علاقہ کے غریب بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ روا رکے گئے ناروا سلوک اور انہیں ملازمتیں فراہم نہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل لیبر قوانین کی خلاف روزی ہے اور انسانیت کے ناطے فیکرٹری مالکان پر فرائض عائد ہوتا ہے کہ وہ سب سے پہلے مقامی نوجوانوں کو روزگاری فراہم کرے تاکہ علاقے کے غریب نوجوانوں کی حق تلفی نہ ہو اور انکی ترقی وخوشحالی اور معاشی مشکلات میں کمی واقعہ ہوسکے اگر علاقہ کے نوجوانوں کو روزگاری دین ے کی بجائے دیگر صوبوں سے لوگوں کو روزگار کے غرض سے لائے جاتے رہے تو پارٹی اس کو علاقے کے غریب بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ استحصال سمجھے گی بی این پی ہر صورت میں یہاں کے عوام کی اور تمام مکاتب فکرکے حقوق کی خاطر ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد کیلئے کسی قسم کی قربانی اور جدوجہد سے دریغ نہیں کریگی کیونکہ پارٹی کو یہاں کے عوام کے مفادات عزیز ہیں پارٹی حقیقی معنوں میں یہاں کے لوگوں کے حقوق کی ترجما نی کا حق ادا کرتے ہوئے جاری مظالم کا سامنا کرتے چلے آرہے ہیں پارٹی کے کارکن پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاکر اپنا قومی حق ادا کریں آخر میں محمد لقمان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی رسول خان بلوچ محمد اسحاق بنگلزئی نے یونٹ کے الیکشن کروائے امتیاز احمد مگسی یونٹ سیکرٹری سفر خان بنگلزئی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شکاری عبدالستار بلوچ ضلعی کونسلر منتخب ہوئے پارٹی رہنماؤں نے نو منتخب عہدایداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہا رکیا ہے کہ وہ پارٹی کو فعال ومتحرک بنانے کی خاطر کسی قسم کی کمزوری کا مظاہرے نہیں کرینگے