کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردی سے متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین میں ایک ارب اور 30کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد لانگونے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں بتایا کہ صوبائی حکومت نے قانون نافذ کرنے والی فورسز اور دیگرصوبائی ملازمین کے شہداء کے لواحقین کے لئے معاوضہ بیس لاکھ روپے سے بڑھا کر کم ازکم چالیس لاکھ اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑ ھ کروڑ روپے تک کی منظوری دے دی ہے ۔اس کے علاوہ دہشتگردی سے شہید ہونے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کی تعلیم، صحت، گھر، تنخواہ اور پنشن کے اخراجات بھی حکومت بلوچستان اداکرے گی۔ عام شہری جو دہشت گردی میں زخمی یا شہید ہوں ان کیلئے بھی معاوضے میں خاطر خواہ اضافہ کردیا گیا ہے۔