|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2015

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے گزشتہ روز بلوچستان کی تمام تنظیمیں بھی تحلیل کردی ہیں اور بلوچستان میں ازسرنو تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر میر باز کیتھران کو بلوچستان پیپلز پارٹی کا صدر بنانے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔ اجلاس کے دوران اراکین نے اسلم رئیسانی اور ان کے ساتھیوں کی بلوچستان میں بدانتظامی اور نااہلی کا بھی سوال اٹھایا گیا کچھ ممبران نے پارٹی قیادت سے شکایت کی کہ اسلم رئیسانی اور ان کے ساتھیوں پر غیر ضروری اعتماد کرکے صوبے میں کھیل کھیلنے کی اجازت دی گئی اور رئیسانی برادران نے پارٹی کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ۔