|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2015

کوئٹہ+سبی +ڈیرہ مراد جمالی +ڈیرہ بگٹی : سبی ڈیرہ بگٹی کوہلو اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث تلی، ناڑی، چھتر ، فلیجی میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، فلیجی ،تلی چانڈیا سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں دیہات زیر آب آگئے ، جبکہ دریا ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے، سلطان کوٹ میں سیلابی پانی نے صبرانی بچاؤ بند بہا کر لے گیا، جبکہ ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں کا سیلابی ریلے نے چھتر، فلیجی میں متعدددیہات بہا کر لے گیا، لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے، انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا، سیلاب سے جہاں انسانی آبادی کو نقصان پہنچا ہے وہاں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، تفصیلات کے مطابق سبی کے گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشیوں کے باعث دریائے ناڑی اور تلی ندی میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے گذر رہے ہیں قریبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ،سلطان کوٹ میں سیلابی پانی نے صبرانی بچاو بند کو بہا کر گیا ۔محکمہ ایری گیشن کے ذرائع کے مطابق سبی اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں گذشتہ شب طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ آیا ہے اس وقت دریائے ناڑی میں سبی کے مقام پر 80ہزار کیوسک پانی گذر رہا ہے جس سے بالا ناڑی کے بعض علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ کے تلی ندی میں بھی اونچے درجے کا سیلابی آیا ہے اس وقت تلی کے مقام پر 25ہزار کیوسک پانی گذر رہا ہے تلی ندی میں سیلابی ریلہ نے سلطان کوٹ کے مقام پر صبرانی بچاو بند کو بھی بہا کر لے گیا ۔جبکہ کے سبی شہر میں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش ہونے کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ۔ دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں سے آنے والا سیلابی ریلہ نصیرآباد کے علاقے چھتر میں داخل ہوگیا درجنوں دیہات پولیس تھانہ فلیجی زیر آب آگیا عوام پریشانی کے عالم میں محفوظ مقامات نکل آئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں میں بارش ہونے کی وجہ سے نور واہ بند ٹوٹنے کی وجہ سے پانی کا آنے والا سیلابی ریلا نصیرآباد کے چھتر فلیجی طاہر کوٹ سون واہ میں داخل ہونے کی وجہ سے درجنوں دیہات پولیس تھانہ فلیجی زیر آب آگیا عوام پریشانی کے عالم میں محفوظ مقامات نکل آئے تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر آنے والے سیلابی ریلے کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئے اور امدادی کاررائیوں میں حصہ لیا ۔علاوہ ازیں دریائے ناڑی پر سیلابی کیفیت 80ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ایریگشن ڈیپارٹمنٹ کو حفاظتی پشتوں کی نگرانی کا حکم۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے دریائے ناڑی میں سیلابی کیفت ہے 80ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی نے ایریگشن حکام کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ دریائے ناڑی کے قریبی گاؤں کے حفاظتی پشتوں کی نگرانی اور انکی دیکھ بھال کی جائیں سیلابی کیفیت کی پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔سیلابی ریلے سے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔