|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2015

کوئٹہ:  بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ 28 جون کو پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغوا کو چھ سال مکمل ہونے پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ 28 جون کو پارٹی نے اغوا ہونے والے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر دین جان،صادق جمالدینی،غفور بلوچ اور رمضان بلوچ کے نام سے منسوب کی ہے اور ہزاروں اسیران کی عدم بازیابی کے خلاف 28 جون بروز اتوار مقبوضہ بلوچستان میں شٹر ڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی۔بلوچ قوم ،تاجر برادی اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل ہے کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنا کر بلوچ سرزمین اور اسیران سے اپنی وابستگی برقرار رکھیں ۔ اسی سلسلے میں 28 جون کو دو پہر 2 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جس میں تمام انسان دوست ،سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔