خضدار : لاپتہ بلوچ فرزند کبیر بلوچ کے والدہ نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ کبیر بلوچ اور اْس کے ساتھیوں مشتاق بلوچ، عطاء اللہ بلوچ اور صادق عرف سعد اللہ بلوچ کے کیسسز کو کورٹ اور کمیشن سے خارج کرنا بدنیتی اور بلوچ دشمن پالیسیوں کی تسلسل ہیں ان فرزندان کی کیسسز کو خارج کرنے سے ہماری خدشات اور تحفظات میں مزید اضافہ ہوچکی ہیکہ خفیہ ادارے کئی ہمارے جگر گوشوں کو نقصان نہیں پہنچائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے متعلق کمیشن کی دوبارہ فعالیت اور کوئٹہ آمدڈھونگ ہے اس قبل بھی کمیشن نے کوئی خاطرخواہ کام سرانجام نہیں دیسکا کمیشن کے معبران صرف ٹی اے، ڈی اے اور سرکاری مراعات حاصل کرنے تک محدود ہیں اب کمیشن کے سربراہ کو تبدیل کرکے دوبارہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں پہلے کمیشن کے سابقہ معبران کی کارگردگی اور لاپتہ افراد کے متعلق سفارشات اور رپورٹ سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبیر بلوچ، عطاء اللہ بلوچ، مشتاق بلوچ اور سعداللہ بلوچ کے ناموں کو لاپتہ افراد کے کیس سے خارج کرنے سے اْن کے زندگیوں کے متعلق ہمارے خدشات میں مزید اضافہ ہوچکی ہیں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے تنظیمیں لاپتہ بلوچوں کی باحفاظت بازیابی کے لئے موثر کردار ادا کریں۔