کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے آثار قدیمہ اور یہاں سے دریافت ہونے والے نوادرات سے ہماری تاریخ وابستہ ہے ہمارے ماضی سے پیوستہ نوادرات کو نہ صرف محفوظ بنایا جائے بلکہ اعلیٰ معیار کے عجائب گھر تعمیر کر کے ان نایاب تاریخی ورثہ کو عوام کے لیے کھولا جائے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے صوبائی دارلحکومت میں میوزیم کے قیام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمان محمد حسنی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، قمر مسعود، سیکریٹری ثقافت اسلم شاکر، ڈی ایس ریلوے فیض محمد بگٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ میں میوزیم کے قیام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزارت ریلوے سے اراضی کے حصول کے لیے فوری طور پرکمیٹی تشکیل دے کر اراضی حاصل کی جائے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آثار قدیمہ اور ان سے ملنے والے نوادرات سے ہماری تاریخ وابستہ ہے، لیکن بدقسمتی سے بلوچستان اور یہاں کی قدیم تہذیب کے آثار سے متعلق دریافت ہونے والے نوادرات کی بہت بڑی تعداد بیرون ممالک کے میوزیموں میں پائے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئٹہ میں جدید میوزیم تعمیر کر کے اپنے آثار قدیمہ اور نوادرات یہاں پر محفوظ کرینگے