|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2015

کوئٹہ; وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ترقی و خوشحالی امن سے مشروط ہے ، دونوں ملکوں کے عوام انتہا پسندی کی بھاری قیمت ادا کر چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان قونصل جنرل واحد اللہ مومند سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی، غربت و جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ امن سے وابستہ ہے، عالمی طاقتوں کی افغانستان میں مداخلت کی سزا آج پورا خطہ بھگت رہا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 30سالوں کی جنگ نے افغانوں کو گہرے زخم دئیے ، آج عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغانستان کی سیاسی و معاشی حالات کی بہتری اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، افغان قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ کو بلوچستان میں افغان تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے افغان قونصل جنرل کو تاجروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔