|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2015

اسلام آباد: ایم این اے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء سید عیسیٰ نوری ،سابق صوبائی وزیر ماہیگیری ایم پی اے میر حمل کلمتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ ہم ترقی کے خلاف نہیں اور ہمیشہ ترقی کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن اگر اس ترقی کی آڑ میں بلوچ عوام کو انکی جدی اور پشتی ملکیت سے محروم کر کے انہیں بے دخل کرنے کا منصوبہ کر فرما ہو تو علاقہ کے عوام اور بلوچستان کی قوم پرست پارٹیاں ہر گز اس عمل کو قبول نہیں کریں گے نیشنل پارٹی نامی ایک پارٹی جسے ضلع گوادر کے عوام ہمیشہ سے مسترد کر کے آئے ہیں اور ہر الیکشن میں اپنی متعصبانہ رویہ کی وجہ سے ضلع گوادر میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے عوام سے اپنا بدلہ لینے کیلئے انہیں انکے آباء اجداد اور جدی پشتی ملکیت سے محروم کرنے کا عمل شروع کر چکا ہے دوبارہ تصدیقی عمل پسنی کے عوام کو انکے آباء اجداد کی ملکیت سے بے دخل کرنے کے عمل کا نقطہ آغاز ہے بلوچ عوام کے پاس اسکلڈ لیبر ہیں اور نہ ہی اتنا سر مایہ کا وہ انڈسٹریز لگا سکیں اس ترقی میں یہاں کے عوام کا حصہ انکی جدی پشتی ملکیت اور زمینیں ہیں لیکن انہیں انکے زمینوں سے بے دخل کرنے سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ہم صوبائی حکومت کی سر براہی میں اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرکے تنبیہ کرتے ہیں وہ اس عمل سے باز رہے بی این پی پسنی کے عوام کے ساتھ ہے اور زمیندار ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبا ت کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کر تا ہے کہ پسنی کے زمینداروں سے انکے آباء اجداد ،جدی پشتی ملکیت محروم کرنے کا عمل تر ک کیا جائے بصورت دیگر ہم جمہوری جدو جہد کے احتجاج کا راستہ اپنا کر کوسٹل ہائی وے بلاک اور گوادر پورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے اور اس احتجاج کے دائرہ کو وسیع کر کے صوبہ بھر میں پھیلا دیں گے ۔