کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے لگژریزگاڑیوں پر پابندی عائد کی ہے لیکن نومنتخب ہونیوالے قائمہ کمیٹیوں کے چےئرمینوں کو نوازنے کیلئے قیمتی گاڑیاں ارساں کردی ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے رواں بجٹ 2015/16میں لگژریز گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کی اور سرکاری سطح پر تقریبات اور بڑے بڑے ہوٹلوں میں کھانوں کے انتظام پر پابندی عائد کی تھی لیکن بجٹ پاس ہوتے ہی بلوچستان اسمبلی میں حکومت میں شامل جماعتوں کے حکومتی اراکین کے 17 قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب کے بعد چےئرمینوں کو نئی لگژریز گاڑیاں فراہم کردی جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے حکومت کی جانب سے بجٹ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے سادگی کے دعوے تو کئے لیکن عملی طور پر وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔