کوئٹہ: فرنٹےئر کور بلوچستان کا حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگردکے مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئر کور بلوچستان نے حساس ادارے کی اطلاع پر ضلع بولان کی تحصیل بھاگ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کے مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا۔برآمد شدہ اسلحے میں ایک آر پی جی سیون بمعہ08گولے،02عدد چائینز ایل ایم جی،04ایس ایم جیز،05رائفلز تھری ناٹھ تھری بمعہ650راؤنڈز،09عدد بارہ شارٹ گن بمعہ 135راؤنڈز،03عدد کلاشنکوف بمعہ03میگزین اور1400راؤنڈز، 04عدد سیون ایم ایم گن بمعہ280راؤنڈز،01ریپیٹر،30 فیوز،1300راؤنڈز اسنا ئپر رائفل اور ایک عدد ڈبل کیبن گاڑی شامل ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ مکان کالعدم تنظیموں بی آر اے اور بی ایل اے کے دہشتگردوں کا محفوظ ٹھکانا تھا جس پر ایف سی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تاہم مکان خالی ہونے کی صورت میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی۔دہشتگردوں نے بر آمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود سبی ،کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں تخریب کاری کے غرض سے مذکورہ مکان میں ذخیرہ کیا ہوا تھا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے ایف سی اہلکاروں کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف صوبے بھر میں بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔فرنٹےئر کور بلوچستان صوبے میں امن وامان کے قیام کے لئے شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھ نمٹے گی۔