|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2015

کوئٹہ: سریاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کے روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف کلی گوہرآباد اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے روڈبلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اور شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم نے متعدد بار کیسکو حکام کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے متعلق آگاہ کیا ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جسکی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں اسلئے ہم کہتے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جائے تاکہ ہمیں ان مسائل سے چھٹکارہ مل سکے مظاہرین نے کیسکو حکام کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔