|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2015

نوکنڈی: پاور ہاؤس کے تیل ختم پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل شدید گرمی میں روزہ دار چیخ اٹھے تفصیلات کیمطابق نوکنڈی میں گزشتہ چھ مہینے سے تیل کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں سے صارفین بجلی کی صحیح معنوں میں فراہمی کیلئے ترس رہے اور تیل ختم ہونے سے ہفتوں شہر میں مکمل بجلی کی سپلائی بند۔رہتی ہے اور عوام واپس لالٹین کے دور میں پہنچ جاتے ہیں اور ساتھ ہی پانی ذخیرہ و دیگر برقی سہولیات سے محروم رہتے ہیں اور خواتین کو امور خانہ داری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے جب سے موجودہ کیسیکو چیرمین نے چارج سنبھالاہے نوکنڈی کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسی روایہ روا رکھا جارہا ہے اور ایک مہینے میں صحیح معنوں میں تیل کی سپلا ئی نہیں ہوتی ہے جبکہ موجودہ چیرمین کی پالیسیوں کے تحت ہفتہ میں 15000لیٹرز ڈیذل فراہم کیا جاتاہے جو ختم ہوتے ہیں تو منت سماجت کرکے پھر اسی پیمائش کیمطابق تیل دیا جاتا ہے جوکہ عوام کیساتھ سراسر مذاق و نا انصافی ہے جبکہ یہاں کے عوام ماہ وار بل جمع کرتے ہیں معلوم نہیں کہ وہ کون سے عوامل ہے جوکہ کیسیکو کی عدم دلچسپی کا باعث ہے نو مہینے دو جرنیٹرز جمخراب پڑے ہے جنکو مرمت نہیں کیا جارہا ہے جس سے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے عوامی حلقوں کا کہنا کہ نواب رئیسانی کی حکومت میں وافر مقدار میں ڈیزل کی فراہمی ہوتی لیکن قوم پرست جماعتوں کی حکومت میں عوامی مسائل میں اضافے سے عوام مشکلات سے درچار ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ پاور ہاوس کیلئے وافر مقدار میں ڈیزل فراہم کیا جائیں تاکہ ماہ رمضان میں عوام کا سانس لے سکیں