|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2015

دالبندین: پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں خسرے کی وباء سے ایک ہی خاندان کے 2 خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل کلی آہو گو میں ایک ہی خاندان کے 2 خواتین ایک کمسن بچی سمیت جاں بحق ہو گئے متاثرہ خاندان کے سربراہ نادر ریکی بھی وباء سے متاثر علاقے میں طبی سہولیات کا فقدان یونین کونسل سوتگان کے چیئرمین امان اللہ ریکی کا متاثرہ علاقے میں طبی ٹیمیں بھجھوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ڈی جی ہیلتھ فوری طور پر ماشکیل کے متاثرہ علاقوں میں امدادی طبی ٹیمیں بھیج دیں