پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو ضعف کردیا بار بار وولٹیج کی کمی بیشی سے دکانوں اور گھریلو استعمال کے معتدد برقی آلات جل چکے ہیں شدید گرمی میں پینے کے صاف پانی کی حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی نے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے وولٹیج کی کمی کی وجہ سے گھریلو استعمال میں پانی کے موٹر، پنکھے،واٹر کولر،اے سی اور دیگر معتدد برقی آلات نے چلنے سے انکار کردیا ہے باربار ٹرپنگ سے تمام برقی آلات سکت نہ کرکے جل رہے ہیں عوامی حلقے کا کہنا ہے بجلی کی کمی بیشی کی وجہ سے واٹر موٹر کنوؤں سے پانی اوپر نہیں لاسکتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہورہی ہے اور بجلی کی کم وولٹیج سے فریج بھی نہیں چل رہے جس کے باعث لوگ بازار میں دکانداروں کے من پسند نرخ نامہ برف ایک سو روپے کے کلو خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں ہمیں نمائندوں کوووٹ دینے کا سزا دیا جارہا ہے گزشتہ دو سال سے احتجاج کررہے ہیں کہ پنجگور کے بجلی کا خود ساختہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے چیف آف کیسکو سے مطالبہ کیا ہے ان کے خلاف نوٹس لیا جائے۔
پنجگور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو ضعف کردیا
وقتِ اشاعت : July 4 – 2015