|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع نے وفاقی حکومت کی جانب سے گوادرکاشغرروٹ کے لئے رواں سال وفاقی بجٹ میں فنڈزمختص نہ کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بند کرے ورنہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک بارپھراحتجاج شروع کریگی قائمہ کمیٹی نے بھی اس پرتشویش کااظہارکیاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس ہے کہ بلوچستان حکومت بھی اس معاملے پرخاموش ہے اوربجٹ کودوماہ گزرنے کے باوجود وفاقی حکومت سے اس معاملے پررابطہ نہیں کیااسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات وتعمیرات جن میں بلوچستان کے سینیٹرزشامل ہے انہوں نے بھی بلوچستان میں گوادرکاشغرروٹ کے حوالے سے فنڈزمختص نہ کرنے پرتشویش کااظہارکیاہم شروع دن سے کہہ رہے کہ وفاق کبھی بھی بلوچستان کوترقی نہیں دیگااورنہ ہی وہ گوادرکاشغرروٹ سے متعلق بلوچستان سے گزارنے پرمتفق ہے اورصرف سیاسی دباؤمیںآکروزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس کے دوران روٹ کوبلوچستان سے گزارنے پرحامی بھرلی انہوں نے کہاکہ ہم وفاقی حکومت اووفاقی وزیرمواصلات پرایک بارپھرواضح کردیناچاہتے کہ وہ فوری طورپرگوادرکاشغرروٹ کیلئے بجٹ میں فنڈزمختص کریں بصورت دیگرہم سخت احتجاج کرنے پرمجبورہونگے اوربلوچستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں،تاجربرادری اورعوام اس احتجاج میں شریک ہونگے انہوں نے کوئٹہ اوربلوچستان کے پشتون علاقوں میں امن وامان کی خراب صورت پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ اورپشین میں ٹارگٹ کلنگ اوراغواء برائے تاوان میں اضافہ قابل افسوس اورقابل مذمت ہے حکومت میں شامل ایک جماعت ماضی میں دعوے کررہے تھے کہ وہ اقتدارملتے ہی تمام صورت حال کوٹھیک کرینگے مگروہ رات کوموسیقی کے پروگراموں اوردن کوکرپشن میں مصروف ہوتے ہیں۔