|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2015

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید عبدالرؤف جمالدینی کے قتل کے خلاف گزشتہ روز میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ منعقد کیاگیا،جلسہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جلسہ سے بی این پی کے مرکزی میڈیا سیل انچارج آغا حسن بلوچ،ضلعی صدر نذیر بلوچ،بی ایس او کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر جمیل بلوچ،بی این پی کوئیٹہ کے جنرل سیکرٹری غلام نبی مری،میر خورشید جمالدینی،نصیب اللہ مینگل اور لیاقت سنگت نے خطاب کیا،اس موقع پر بی این پی کے مرکزی رہنماء غلام رسول مینگل،موسیٰ بلوچ،یونس بلوچ بھی موجودتھے مقررین نے کہاکہ شہید عبدالرؤف جمالدینی کے بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہیں بلوچستان سے محبت اور بی این پی سے تعلق کے بنیاد پر قتل کیاگیاہے اور انکی قتل سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے بزدلانہ قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیاہے جو موجودہ حکومت کے بلند وبانگ دعوؤں کے بر عکس ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں بی این پی کے کارکنوں،ہمدردوں اوربلوچ دانشوروں کو چن چن کر قتل کیا جارہاہے بی این پی بلوچستان وطن،تاریخ،اور شہداکے خون کی حفاظت کے لئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہیگی اور بی این پی کو غیر انسانی مظالم ،قتل وغارت گری سے ہرگز مرعوب نہیں کیا جاسکتاشہید عبدالرؤف جمالدینی کو ہم سے جسمانی طورپر ضرور دور کیاگیاہے مگر انکی سوچ وفکر ہر بلوچ نوجوان کے سینے میں موجود ہے اور اس سوچ کو ہرگز ختم نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ نام نہاد قوم پرستوں کے دور حکومت میں بلوچستان میں مظالم کا ایک نیا بازار گرم ہوچکاہے بلوچستان میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ فوجی آپریشن شروع جاری وساری ہے ٹھپہ مافیا حکومت کے مظالم تاریخ میں سیاہ باب کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے دو سالوں سے بلوچستان کے پسماندہ اور غریب عوام پر ٹھپہ مافیا کرپٹ حکومت مسلط کی گئی ہے نیشنل لیگ اور مسلم لیگ بلوچ وپشتون اقوام کے حقیقی نمائندے نہیں بلکہ بلوچستان کے بلو چ اور پشتونوں کے حقیقی نمائندے بلوچستان نیشنل پارٹی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے خلاف میڈیا ٹرائل کا مقصد صرف اور صرف بلوچستان کے عوام کا توجہ بلوچستان کے مسائل سے ہٹانا ہے کیونکہ بی این پی بلوچستان کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے اوروقتافوقتا بلوچستان میں ہونے والے مظالم ،کرپشن ،ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کررہی ہے پارٹی قائد سردار اخترمینگل نے مسخ شدہ لاشوں،ظلم وبربریت ،آپریشن وناانصافیوں پر ہرگز کمپرومائز پر تیار نہیں جس پر سیخ پا ہوکر نیشنل لیگ اور مسلم لیگ پارٹی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور پارٹی کے خلاف زہر افشانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نیشنل لیگ نے گوادر کے عالمی جیو پولیٹیکل اہمیت کے پیش نظر گوادر کے بلوچ عوام کو انکے آبائی اراضیات سے بیدخل کرنے کا تہیہ کررکھاہے اور گوادر کے اراضیات چمن کے خانوں اور پنجاب کے چوہدریوں کو الاٹ کرنے جارہے ہیں اور جو کچھ بچ جائے گا وہ وزیر اعلیٰ اور حاصل بزنجو آپس میں بندربانٹ کرینگے بلوچستان نیشنل پارٹی ایک ترقی پسند قومی جمہوری جماعت ہے مگر ایسی ترقی جسکے آڑ میں صدیوں سے آباد بلوچوں کو انکے اراضیات سے بید خل کیا جائے اور بلوچ کو اقلیت میں تبدیل کرکے عزت وننگ وناموس کو داؤ پر لگایا جائے ایسی کسی ترقی ہمیں درکارنہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پراسرار دورے دراصل ریکوڈ ک کی سودے بازی کرنے کے سواکچھ نہیں ،چونکہ انکی مدت ملازمت سے چند مہینے رہ گئے ہیں تو وہ جلد بازی میں بلوچستان کے وسائل کی فروخت کرکے دراصل مال کماناچاہتے ہیں۔