کوئٹہ: بلوچستان بھر کے ڈسٹرکٹ چےئرمینوں نے حکومت کی جانب سے مالیاتی اور خصوصی اختیارات نہ دینے کیخلاف عید کے فوراََ بعد مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 2مہینوں سے ڈسٹرکٹ چےئرمینوں اور حکومت کے درمیان معاملات طے نہ ہونے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے جسکی وجہ سے 2ماہ قبل کوئٹہ مےئر ڈاکٹر کلیم اللہ کی صدارت میں صوبہ بھر کے چےئرمینوں نے حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ چےئرمینوں کو اختیارات نہ دینے کیخلاف ایک اجلاس کوئٹہ میں منعقد کیا جس میں تمام ڈسٹرکٹ چےئرمینوں نے شرکت کی اور مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس تک پیدل لانگ مارچ کیا ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم عید کے فوراََ بعد مستعفی ہوجائینگے 15اضلاع کے ڈسٹرکٹ چےئرمین تو اب بھی مستعفی ہونے کو تیار ہیں تاہم ذرائع نے بتایاکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ کرنل ناصر خان جنجوعہ سے ڈسٹرکٹ چےئرمینوں سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا بارکھان سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ چےئرمین وڈیرہ امیر محمد نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ اسوقت تمام ڈسٹرکٹ چےئرمین انتہائی پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ڈسٹرکٹ چےئرمینوں کے بجائے غیر عوامی نمائندوں کے ذریعے اضلاع میں فنڈز خرچ کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے عوام ہم سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں لیکن بلدیاتی انتخابات کے بعد ابتک ڈسٹرکٹ چےئرمینوں کو کوئی اختیارات نہیں دےئے گئے جسکی وجہ سے ہم اس بات پر مجبور ہوگئے کہ عید کے فوراََ بعد استعفیٰ دیں کیونکہ اکثر اضلاع میں ڈسٹرکٹ چےئرمینوں کے پاس ابتک دفاتر اور گاڑیاں بھی نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ حکومت نے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں یہاں بلدیاتی انتخابات تو کرائے لیکن ڈسٹرکٹ چےئرمینوں کو اب تک وہ اختیارات نہیں دےئے گئے جس کی توقع کی جارہی تھی انہوں نے کہا کہ عید سے قبل یا بعد میں کور کمانڈر بلوچستان سے تمام ڈسٹرکٹ چےئرمین ملاقات کرینگے اسکے بعد ہم مشترکہ طور پر لائحہ عمل طے کرینگے۔