کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اوروزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمدبلیدی نے کہاہے کہ موجودہ عوامی حکومت نے بلوچستان کے ترجیحات پراصولی پالیسیوں اورفیصلوں کے بدولت کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کروایااوربلوچستان میں رواداری،بھائی چارے اورامن کی فضاء کوبحال کرنے مثبت پیش رفت حاصل کیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزگنداواہ اورجھل مگسی سے قبائلی اورسیاسی رہنماء سید غلام شاہ اوران کے ساتھیوں کی شمولیت کے موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کیااس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محراب مری،ممبرسی سی اسلم بلوچ،چیئرمین بی ایس او اسلم بلوچ،علی احمدلانگو،پشتون ریجن کے سیکرٹری صدیق پانیزئی،جھل مگسی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی مددبلوچ اورنائب صدرزمردحسین بھی موجود تھے جان محمدبلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے انتخابات سے قبطل انتخابی منشورعوام کے سامنے پیش کیااورآج نیشنل پارٹی عوام کے سامنے سرخروہیں کہ اس نے بتدریج انتخابی منشورپربے خوبی عمل کررہی ہے اورنیشنل پارٹی کے اپنی عوام دوست پالیسیوں کے بدولت آج بلوچستان کے طول وعرض سے عوام کارخ نیشنل پارٹی کی طرف ہیں اوروہ نیشنل پارٹی کوہی نجات دہندہ سمجھتی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں واحد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ہے جوسیاست اورحکومتی معاملات میں گہرانظراورتجربہ رکھتے ہیں اوران کے وژن کے بدولت آج بلوچستان میں تاریخی اصلاحات اوراقدامات نے بلوچستان میں یونیورسٹیوں کے قیام،میڈیکل کالجز کاقیام اساتذہ کی بھرتی میرٹ کی سطح ،پیکج اساتذہ اورایل ایچ او کی مستقلی،بی ایم سی ،سول ہسپتال،شیخ زایدہسپتال سمیت دیگرہسپتالوں میں جدیدمشینری کی فراہمی نے بلوچستان کے مستقبل کوشانداربنادیاہے انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی روزاول سے سمجھتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کونعرے بازی اورحقائق سے چشم پوشی کرکے دوغلایانہیں جاسکتا اوربلوچستان کے عوام اب باشعورہیں نیشنل پارٹی نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل ومشکلات اورقومی حقوق کے حصول کومضبوط تنظیم اورپالیسیوں کی بدولت مرتب کرکے عوام کے سامنے پیش کیااورعوام نے 2013کے الیکشن میں حقیقی نمائندوں کومنتخب کرکے نیشنل پارٹی کوبھاری مینڈیٹ سے نوازاانہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کاعوام سے گہرارشتہ ہے اوروہ کبھی عوام کے درمیان سے غیرحاضرنہیں ہواکیونکہ نیشنل پارٹی کی سیاست نظریہ سوچ فکراورمضبوط کمٹمنٹ سے وابستہ ہیں اورسمجھوتے کوگناہ کبیرہ سمجھتی ہے آخرمیں انہوں نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہم امیدکرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلاکرنیشنل پارٹی کومتحدومنظم کرنے میں اپناکرداراداکریں۔