کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جو بیرون ملک کے دورے پر ہے ماسکو میں گزشتہ چند روز سے مصروف ترین دن گزار رہے ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ماسکو سے لندن جائینگے جہاں پر وہ اپنے پرانے اور قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کرینگے۔ سیاسی حلقے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ ماسکو اور لندن کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں واضح رہے کہ مری معاہدہ نومبر میں پورا ہورہاہے جس کے بعد آئندہ کے وزیر اعلیٰ کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مری معاہدے کے تحت جب نیا وزیر اعلیٰ جس کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ اس کے حلف اٹھانے کے بعد بلوچستان کی مخلوط کابینہ میں رودوبدل کیا جائے گا۔ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ق ، میں بھی نئے چہرے کابینہ میں شامل ہونگے اس بات کا امکان ہے کہ نئی مخلوط کابینہ میں اپوزیشن کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے اس کیلئے ابھی سے ہی نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے صلاح ومشورہ درپردہ جاری ہے