چمن: چمن میں افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاک افغان سرحدپر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کردئیے گئے ،ایف سی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔ایف سی کی جانب سے پاک افغان سرحد پر پہلے سے سیل کردہ تمام غیر قانونی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ۔ سرحد مکمل سیل ہونے سے غیرملکی سامان کی اسمگلنگ اور غیر قانونی آمدورفت کا مکمل خاتمہ ہوگیا ۔ پاک افغان سرحد پر 500 کلو میٹر کی گہری خندق کھودنے سے غیر قانونی آمدورفت ختم ہوگیا ہے اور تمام غیر قانونی راستے مکمل طورپر بند ہوگئے ہیں اور پاک افغان سرحدی حدود بھی واضح ہوگئی ہے اور سرحد پر دن رات ایف سی اہلکاروں کا گشت جارہ رہتا ہے اور بعض مقامات پر خفیہ کمیرے بھی نصب کردیے گئے۔