کوئٹہ: آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو پرامن بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز اور عوام کو ملکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا صوبہ کے حالات خراب کرنے میں کچھ بیرونی اور کچھ اندرونی عناصر ملوث ہیں مگر ان کے یہ عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلوچستان میں ایف سی گیس پائپ لائنوں ‘ریلوے ٹریک ‘ بجلی کی تنصیبات پولیو اور زائرین کی سیکورٹی پر مامور کیساتھ ساتھ صوبے کے عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ ‘ بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کو کامیاب بنانے والے محکمہ کھیل ایف سی اور صحافیوں کے اعزاز میں فرنٹیئر کور کے ہیڈ کوارٹر میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا آئی جی ایف سی نے کوئٹہ میں کامیاب پاکستان ٹی 20 ٹورنامنٹ کی کامیابی پر محکمہ کھیل ایف سی اورآرمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اب حالات پرامن ہیں اور جو لوگ یہاں کے حالات خراب کرنا چاہتے تھے ان کا خاتمہ کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ اب ایسی کوئی وجہ نہیں بلوچستان ترقی نہ کرے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدگی کا سلسلہ تھم گیا وہ لوگ جو باہر عیاشیوں میں مصروف ہیں اور یہاں معصوم بے گناہ اور غریب لوگوں کو چند پیسوں کی خاطر مار رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ انڈیا اور افغانستان کے اندر کچھ لوگ بیٹھ کر یہاں کی ترقی ان سے ہضم نہیں ہوتی اور ہمارے بے گناہ اور معصوم لوگوں کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں مگر ہم ان کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب صوبہ کی ترقی کوئی نہیں روک سکتا اوریہاں کے امن وامن کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ایف سی اپنا کردار ادا کررہی ہے بلوچستان کی عوام کو وہ پرامن ماحول فراہم کریں گے جو اس سے قبل کوئٹہ اور بلوچستان کی مثالیں پورے بلوچستان میں دی جاتی تھیں انہوں نے کہا کہ ایف سی صوبہ میں گیس پائپ لائنوں ‘ ریلوے ٹریک بجلی کی تنصیبات 32 پروجیکٹ زائرین کی سیکورٹی اور پولیو ورکرز پر امور اہلکاروں کی سیکورٹی بھی ایف سی کے ذمہ ہے اور ساتھ ہی ایف سی بلوچستان یہاں کی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھی توجہ دے رہی ہے اس وقت 40 سکول اور صحت کے حوالے سے 58 ونگ کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان عید کے بعد کوئٹہ میں ہاسٹل اور تفتان میں زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک ہاسٹل کا افتتاح کریں گے جس میں کھانے کا بندوبست بھی کیا جائے گا ۔