|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2015

واقعہ کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی مقتول اور زخمیوں کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے نعشیں میں آر سی ڈی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور قلات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب قلات کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 2 افراد عبدالحمید اور عبدالجبار کو ہلاک جبکہ عصمت اللہ اور شاہنواز نامی شخص کو زخمی کردیا واقع کیخلاف زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماء آغا لعل جان کی اپیل پر قلات شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اور تمام چھوڑے بڑے کاروباری مراکز دکانیں بند رہیں
نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا واقع کیخلاف مقتول اور زخمیوں کے ورثاء نے نعشوں کے ہمراہ مین آر سی ڈی شاہراہ کو قلات کے علاقے میں بلاک کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ورثاء کا مطالبہ تھا کہ بے گناہ لوگوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او قلات نذیر احمد کرد دیگر عملے کے ہمراہ مشتعل مظاہرین سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے اور ان سے مذاکرات کئے آخری اطلاعات آنے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں