|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2015

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا بلوچستان کے وسائل کو وہاں کے عوام اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے بروئے کار لانا چاہتے ہیں صوبے کی ترقی اور امن وامان کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کو بھر پور معاونت فراہم کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز وزیر اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستا ن کی تر قی اور صوبے کے امن وامان سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو ترقیاتی عمل اور امن وامان کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان ملک کا سب سے اہم صوبہ ہے جس کے قیمتی وسائل کو صوبے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لے بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی رہداری کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان اور اس کے عوام کو پہنچے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے کی ترقی اور امن وامان کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کریگی ۔