|

وقتِ اشاعت :   August 8 – 2015

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیاہے کہ وڈھ کے پارٹی رہنماء شہید عبدالرحمان دینارزئی کی شہادت اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی ‘ آپریشن کے خلاف پارٹی کی جانب سے نوشکی اور مستونگ میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر ان علاقوں کے عوام ‘ تاجران و دیگر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان علاقوں کے تاجران نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا کر باشعور ہونے کا ثبوت دیا بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں بے دردی کے ساتھ بے گناہ نہتے معصوم نوجوانوں اور وڈھ میں سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان کے معاملات کو اب بھی طاقت کے ذریعے حل کرنے کیلئے حکمران کوشاں ہیں بلوچستان کے حالات بحرانی کیفیت سے دوچار ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہر دور میں بے جا طاقت کا استعمال کیا گیا اور طاقت کے ذریعے بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں قتل و غارت گری ‘ انسانی حقوق کی پامالی اور سرچ آپریشن کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی کی گئی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری قومی جماعت ہے جو عوام کو طاقت کا سر چشمہ سمجھتی ہے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے بلوچستان میں آپریشن ‘ مسخ شدہ لاشیں اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی بلوچستان کے حکمرانوں کی ناکامی ہے اگر بروقت ان معاملات کو ملحوظ خاطر رکھ کر دلچسپی لی جاتی اور حالات کی درستگی کیلئے اقدامات کئے جاتے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسانی حقوق کی پامالی نہ ہوتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے معاملات کو باہم گفت وشنید ‘ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور بلوچستان کے تمام علاقوں میں جاری آپریشن کو بند کیا جائے لاپتہ افراد کو بازیاب اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ‘ گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی آمر حکمران اور سول ڈکٹیٹروں نے ایسی روش اپنائی جس کی وجہ سے بلوچستان کا مسئلہ گھمبیر اور پیچیدہ ہوتا گیا اب طاقت کے مزید استعمال سے گریز کیا جائے تمام معاملات کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنے کی کوششیں کی جائیں ۔