اسلام آباد : وزارت پٹرولیم و تیل و گیس نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان سمیت ملک بھر سے تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے‘ پی پی ایل‘ او جی ڈی سی ایل اور بلوچستان میں او ایم وی سمیت ای اینڈ پی کمپنیوں 19 نئے ایکسپلوریشن لائسنسز جاری کردیئے گئے ہیں پٹرولیم پالیسی (2012) کا اعلان کیا جاچکا ہے، پاکستان میں ای اینڈ پی شعبہ میں سرمایہ کاروں کو پرکشش ترغیبات پیش کی گئی ہیں، بی ٹی یو گیس پرائسنگ پالیسی 2012 کی منظوری کے بعد بی ٹی یو فیلڈز کو ترقی دینے کے لئے سرمایہ کاروں کو اضافی ترغیبات دی گئی ہیں۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان میں تیل و گیس کی تلاش سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ای اینڈ پی اور سروس کمپنیوں کو مکمل حفاظت فراہم کررہی ہے۔ حکومت کی ٹائٹ گیس 2011 کی پالیسی جو کہ پٹرولیم پالیسی ہے 2009 کی متعلقہ زونل قیمت پر 40تا50 فیصد پریمیئم پیش کرتی ہے حکومت کی جانب سے نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کراتے ہوئے غیر روایتی ہائیڈرو کاربن ذخائر کی تلاش میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ان کوششوں میں تیل گیس اور آئل کی تلاش شامل ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت بی ٹی یو گیس پرائسنگ پالیسی 2012 کی منظوری دی ہے جس میں کم بی ٹی وی فیلڈز کو ترقی دینے کے لئے سرمایہ کاروں کو اضافی ترغیبات دی گئی ہیں حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کئے جائیں