|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2015

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئرکوراورپولیس نے حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ اوردیگروارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دواہم کمانڈروں کوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ ،دیسی ساختہ بم اوربارود برآمدکرلیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپولیس اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک پسٹل ،دیسی ساختہ بم اوربارود برآمدکرلیاایف سی ترجمان کے مطابق گرفتارکالعدم تنظیم کااہم کمانڈرہے جوکوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن،پرنس روڈ اورکلی اسماعیل میں دہشت گردی کے متعددکارروائیوں میں ملوث تھاجس سے گرفتارکرلیاگیاایف سی ترجمان کے مطابق ایک اورکارروائی میں فرنٹیئرکوراورحساس اداروں کے اہلکاروں نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسئی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب کمانڈرکوگرفتارکرلیاشدت پسند کمانڈرسنگین وارداتوں میں ملوث ہے گرفتاردہشت گرد گزشتہ روز ہی وزیرستان سے آیاتھااوراس نے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان روڈ اورکوئٹہ میں کارروائی کرنی تھی گرفتاردہشت گردوں کوتفتیش کیلئے خفیہ مقام پرمنتقل کردیاگیاجن سے مزیدتفتیش جاری ہے ۔