کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہری کئی مسائل سے دوچارہے ،صفائی نہ ہونے کے برابرہے جگہ جگہ کچرے کی ڈھیر لگی ہوئی ہے ،نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہہ رہاہے اور روڈ کے بیچ میں مین ہولز کی موجودگی جوکسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہے کوئی نوٹس لینے والا نہیں، شہر کے مختلف علاقے قمبرانی روڈ،سریاب روڈ،سٹلائٹ ٹاون ،سبز ل روڈ،جناح روڈ،کواری روڈ ،عدالت روڈ ،پٹیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے،میٹروکارپوریشن اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، شاہراہوں ،سڑکوں کے کنارے اور ہسپتالوں کے سامنے جگہ جگہ کچرے کی بھر مار اورنالیاں بند ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ دوسری جانب سڑک کے بیچ میں مین ہولز کی موجودگی جوکسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے کوئٹہ کے شہری اس جدید دور میں بھی مسائل کے انبار میں جکڑے ہوئے ہیں ،جس کے باعث عوام میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے اور شہری شدید مشکلات سے دوچار ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کافقدا ن کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں اور کوئٹہ کے عوام کو روزمرہ کے سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی ہو اور عوام کو ان مشکلات ومسائل سے چٹکارامل سکے۔