|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2015

نوشکی: نیشنل پارٹی نوشکی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں گزشتہ دنوں ایک نام نہاد قوم پرست پارٹی کے جانب سے نیشنل پارٹی کے خلاف عقل ودانش ،سیاسی روایات اور اخلاقیات سے عاری بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاکہ مذکورہ پارٹی پر سیات سے بجائے قبائلیت آوی ہوچکاہے اوار مذکورہ پارٹی بلوچستان کے ہر مسئلے کو سیاست کی بجائے قبائلی تناظر سے پرکھتی ہے اور قبائلی تنگ نظر سوچ اور دوغلاپن کی وجہ سے مذکورہ پارٹی بلوچستان میں تنہائی کا شکارہوچکاہے مذکورہ پارٹی دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے اپنی گریبان میں جھانکیں کیونکہ مذکورہ پارٹی ایک طرف بڑے بڑے دعوے کرتی ہے جبکہ دوسری طرف نوشکی میں پارٹی لیڈر لینڈ مافیا اور مہاجروں کے شناختی کارڈ بنانے میں اپنا الگ ہی مقام رکھتے ہیں مذکور پارٹی کے دور میں ایٹمی دھماکہ ،ڈالر اور کرپشن تاریخ کا حصہ ہے بیان میں کہاگیاکہ مذکورہ پارٹی کے دور وزارت اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے وزارت اعلیٰ کیا نوشکی کے عوام تقابلی جائزہ لیں تو فرق واضح اور صاف نظر آئیگااگر مذکورہ پارٹی بھی تنگ نظری قبائلی پرستی کے عینک اتار لے تو انہیں بھی فرق واضح نظر آئیگا مذکورہ پارٹی کی طرف سے اپنے دور میں گرلز کالج اور ٹی ٹی سی کے دعوے جھوٹ کے پلندے ہیں نوشکی کے عوام گواہ ہیں کہ یہ ادارے بعد میں بنے تھے اور ان اداروں کو بنانے کا دعویٰ جے یوآئی (ف) کرتی رہی ہے اورمذکورہ پارٹی کے طرف سے نیپ کے دور میں بنائے گئے سول ہسپتال اور بوائز کالج کا دعویٰ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اس وقت نہ بی این پی تھا اور نہ ہی انکے لیڈر پیداہوئے تھے مذکورہ دونوں اداروں کے قیام کی کریڈٹ نیپ کی قیادت اور میر گل خان نصیر کو جاتاہے موجودہ حکومت میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کے خاتمے میں خاطر خواہ کردار ادا کیاہے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ نوشکی کے تمام تر اعلانات پر عملدرآمد ہورہاہے ،ٹاؤن کمیٹی کے لئے وزیر اعلیٰ کے جانب سے دو کروڑ کے آبنوشی اسکیمات کے ٹینڈر ہوچکے ہیں ،50کروڈ کی خطیر لاگت سے خیصار ڈیم کی فزیبلٹی پر کام شروع ہوچکاہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیڈٹ کالج نوشکی کے لئے 70سے زائد اسامیوں کی منظوری دے چکی ہے اور بہت جلد کیڈٹ کالج میں باقاعدہ کالسز کابھی آغا ز ہوگا ،وزیر اعلیٰ کے جانب اعلان کردہ اساتذہ کے تین بسوں کی 2کروڑ اورسول ہسپتال کے لئے ایمبولینسز کے لئے ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم متعلقہ محکموں کو کافی عرصہ پہلے جاری ہوچکے ہیں میونسپل کمیٹی کو وزیر اعلیٰ کے طرف سے اعلان کردہ رقم مل چکی ہے نوشکی کے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے والوں کو واضح بتاتے ہیں کہ ایلمینٹری کالج نوشکی موجودہ حکومت میں منظور اور 20کروڑ سے زائد کی رقم جاری ہوچکی ہے وزیراعلیٰ کے جانب سے آبنوشی اسکیمات کے لئے 6کروڑ منظور ہوچکے ہیں جن میں 2کروڑ اسی سال جاری ہوئے ہیں ،نیشنل پارٹی اور ایم پی اے نوشکی کے باہمی اشتراک سے نوشکی میں آبنوشی،صحت ،تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں کئی پرائمری سکول،مڈل اسکولوں کو اپ گریڈیشن کیاگیاہے ،نوشکی کے مختلف کلیوں میں ایک درجن سے زائد نئے پرائمری سکول قائم کردئیے گئے ہیں اور تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے طرف سے نوشکی کے عوام کو اتنی خطیر لاگت کے منصوبے جاری ہوچکے ہیں ،مذکورہ پارٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ سیاست اور حکومتی کارکردگی جانچنے سے پہلے تنگ نظری اور قبائلی عینک کے بجائے ترقی پسند سیاسی عینک کا استعمال یقینی بنائیں۔