|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2015

بولان: بی این پی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ موجودہ حکمران بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ماضی میں ہونے والے مظالم کے تمام ریکارڈ موجودہ حکمرانوں نے توڑدئیے ہیں اگرآج بھی بلوچ قوم نے حالات کامقابلہ کرنے کیلئے یکجہتی کامظاہرہ نہیں کیاتوآنے والے دنوں میں بلوچ قومی تشخص وسلامتی کوسنگین خطرہ لاحق ہوگااورآنے والی نسل ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی چیف منظوربلوچ اورشہدائے بلوچستان کی تحریک کیلئے دئیے گئے قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہاربلوچستان نیشنل پارٹی ضلع بولان کے زیر اہتمام بلوچستان قومی تحریک کے رہنماء اوربی ایس او کے بانی کارکن چیف منظور بلوچ کی پہلی برسی کے موقع پرکولپور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے پارٹی کی مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری،شمس رند ایڈووکیٹ، ملک نویددہوار،حاجی محمد ابراہیم پرکانی، میر نوشیروان کرد، نجیب اﷲ جتک، ادامنیربلوچ، بزرگ رہنماء سعید خان کرد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریفرنس کی صدارت چیف منظور بلوچ کی تصویر سے کرائی گئی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی ڈپٹی آرگنائزراسدجان بنگلزئی نے سرانجام دئیے اس موقع پراداکریم بلوچ،ایوب بلوچ،سعیدخان کرد،ملک سروردہوار،عمیربلوچ اوردیگرموجود تھے دنیاکے تمام تحریکوں کے شہداء،شہدائے بلوچستان اور چیف منظور بلوچ کی ناقابل فراموش قربانیوں کے حق میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی مقررین نے بلوچ اور بلوچستان قومی تحریک کیلئے چیف منظوراحمد بلوچ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے طویل جدوجہد کے دوران مظالم ناانصافی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قومی تحریک سے وابستہ رہے انہوں نے کہاکہ آج کے حکمرانوں نے سابقہ آمروں اور جمہوری حکمرانوں کے تمام مظالم کا ریکارڈ توڑ دیئے اور آج بھی صوبے میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور بلوچستان کے وسائل اور دولت کے حصول کیلئے استعماری قوتیں بلوچ قوم کوتہس نہس اور اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے،جس کی بی این پی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتی اور جمہوری انداز میں ان کا مقابلہ کرے گی مقررین نے کہاکہ موجودہ حکمران بلوچستان کے مسئلے کوسنجیدہ نہیں لے رہے جس سے بلوچستان کے عوام اپنے حقوق سے محروم ہورہے ہیں اگراس طرح چلتارہاتوہماری آنیوالی نسل کبھی بھی ہمیں معاف نہیں کریگی ۔