|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین سے لیویز کو تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پشین لیویز کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ضلع پشین کی تحصیل سرانان سے تقریبا 45 کلو میٹر دور ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کی سرحد سے ملحقہ علاقہ دینا رزئی میں پہاڑی اور ویران علاقے سے ملی ہیں جس کی اطلا ع مقامی لوگوں نے لیویز کو دی۔ لیویز کے نائب رسالدار عبدالعزیز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیں اور سرانان بازار میں مقامی لوگوں کو بھی دکھائیں تاہم لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی جس پر لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لاشیں تین سے چار روز پرانی ہیں۔ تینوں افراد کو گلے میں پھند اڈال کر قتل کیا گیا اور سروں پر گولیاں بھی ماری گئی ہیں۔عمریں پچیس سے چالیس سال کے درمیان ہیں تاہم ان سے کوئی شناختی دستاویز برآمد نہیں ہوئی۔ مقتولین شکل و صورت سے افغانی معلوم ہوتے ہیں۔کوئٹہ ،بولان ،خاران میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرسمیت 6شرپسند گرفتاربھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدایف سی ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایف سی اورحساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5شرپسندوں کوگرفتارکرلیاجوکہ کوئٹہ شہرمیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے خاران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرفائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتارکرلیامذکورہ کمانڈرٹارگٹ کلنگ اورتخریب کاری کے واقعات میں ملوث تھااسی طرح بولان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 15کلوگرام دھماکہ خیزمواد،6عدد ڈیٹونیٹر،2عدد اینٹی پرسنل مائنز سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیاتخریب کاروں نے مذکورہ بارودی مواد تخریب کاری کیلئے استعمال کرناچاہتے تھے جس پرسیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم کوناکام بنادیا۔