|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2015

کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ ہتھیاررکھ کرپاکستان زندہ بادکہنے والے ہمارے بھائی ہے بندوں یاکچھ پیسوں کی خاطرلڑناشرک ہے آئے ہم سب مل کر ملک اورقوم کی خاطرلڑیں جولوگ آقاؤں کوخوش رکھنے کیلئے پاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں توان کوبتاناچاہتے ہیں کہ ان کے عزائم کوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن میں 400سے زائد فراریوں کے ہتھیارڈالنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی آئی جی پولیس محمدعملش نواب جنگیزمری سمیت صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر400سے زائدفراریوں نے ہتھیارڈال دئیے فراریوں نے فرداََ فرداََ ہتھیارڈالیں اس موقع پرانہوں نے ریاست کیخلاف کارروائیاں نہ کرنے کاعزم کیاہتھیارڈالنے والوں کوبچوں نے پاکستانی پرچم اورسرخ پھول بھی پیش کئے کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ فراریوں نے ہتھیارڈال دئیے شرپسندی سے توبہ کردی ماضی کی فراری پاکستان کے وفاداربن گئے یہ ہتھیار میرے لئے نہیں بلکہ اپنے سوچ کے مطابق ڈالے ہیں اورقومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں پاکستان زندہ بادکہنے والے سب ہمارے بھائی اوردوست ہے اورانہیں ہم خوش آمدیدکہتے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ نے ہتھیارمیرے سامنے نہیں بلکہ اپنی غیرت عزت کی خاطر اورملک کی سلامتی کیلئے ہتھارڈال دئیے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ کی عزت ہمیں اتنی عزیز ہے جتنی ہماری اپنی عزت ہے آج کے بعد دشمنی ختم بھائی بندی اوردوستی شروع ہوگئی بندوں کی خاطرلڑناشرک ہے اپنے ملک وقوم کیلئے لڑیں جوبندے اب بھی ناراض ہے اناپرستی اورزدکی خاطرہتھیارنہیں ڈالتے ایسے لوگوں کوکسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے ایسے لوگ لڑ کرمعصوم بچوں کویتیم اورخواتین کوبیوہ بناکرکیامقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ آئے اللہ اوراس ملک کیلئے لڑیں پاکستان کلمے کی بنیاد پرآزادہواہے یہ بہت بڑی ضمانت ہے اوراس سے بڑی ضمانت بہادرمائیں اوربہادرباپ جواپنے لخت جگرکوملک کی خاطرپاک فوج میں صدقہ کرجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ پہاڑوں پرلڑنے والے کچھ حاصل نہیں کرسکتے آج ملک آزاد اورقائم ودائم ہے ملک کیخلاف لڑنے والے اوران کوسپورٹ کرنے والے جان لیں کہ یہ پاکستان قائم ودائم رہیں گے ۔ صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ اپنے گھروں والوں کے قاتلوں کوآج اللہ اورملک کی خاطر معاف کرتاہوں ہتھیارڈالنے والوں کوان کے گھروں میں آبادکریں گے آزادی مبارک ہواورخاص کران بلوچ بھائیوں کے لئے جوپہلے ہمارے خلاف لڑرہے تھے آج وہ قومی دھارے میں شامل ہوکرجشن آزادی منارہے ہیں آج سے یہ لوگ ایک آزادی شہری کی طرح زندگی گزاریں گے اوران کے بچوں کوتعلیم وصحت کے مواقع ملیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 400سے زائد فراریوں کے ہتھیارڈالنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاوزیرداخلہ سرفرازبگٹی نے کہاکہ ہتھیارڈالنے والوں نے جن کے بہکاوے میں ہتھیاراٹھائے تھے آج ان کواحساس ہوگیاہے جوکہ اچھی بات ہے کھلے دل کے ساتھ قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدیدکہتے ہیں انہوں نے کہاکہ میری زندگی میں آج یہ پہلی مشکل تقریروتقریب ہے جس میں ہم ان لوگوں کواللہ اورملک کی خاطرمعاف کررہے ہیں جنہوں نے ہمارے لوگوں کوشہید کیاآرمی چیف ،صدروزیراعظم،گورنروزیراعلیٰ ،کمانڈرسدرن کمانڈ کے مشکورہے کہ انہوں نے پرامن بلوچستان سکیم کاآغازکیاپہاڑوں سے آنے والے لوگوں کویہاں آکرویلکم کرینگے حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون اوران لوگوں کودوبارہ اپنے علاقوں میں آبادکرینگے انہوں نے ایک بارپھرمذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ وہ آئے اورقومی دھارے میں شامل ہوجائے وہ لوگ اس خام خیالی میں نہ رہے کہ وہ ہتھیارنہ ڈال کرزندہ رہیں گے ان کوہم کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے۔گوادر 45فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنے والے لوگوں کو معاشرہ میں باوقار زندگی گزارنے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی، پاکستان کی سالمیت عزیز ہے، ہم اپنے چینی بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، ایف سی گوادر کے کمانڈنگ آفیسر گزشتہروز ایف سی 88ویں ونگ کے گوادر میں قائم کیمپ میں مختلف مزاحمتی تنظیموں کے فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کااعلان کر دیا ، جن فراریوں نے اپنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ان کی تعداد 45ہے، جن کا تعلق بی ایل ایف ، بی ایل اے اور بی آر اے سے بتایاگیا ہے ، اس ضمن میں ایک خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اور تقریب کے دوران فراریوں نے اپنے ہتھیار متعلقہ حکام کے حوالے کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی گوادر کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حمزہ آفتاب نے کہا کہ آج کادن ہمارے لئے بہت سی خوشیوں اور کامیابیوں کا دن ہے، آج ہی کے دن ہم نے آزادی حاصل کی اور آج ہی کے دن بہت سے ناراض بلوچ بھائیوں نے امن کا راستہ اختیارکیا ہے اور اس وژن کا نتیجہ ہے، جو ہمیں کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی نے ہمیں دیا ہے اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ اپنے ناراض بھائیوں کو عزت دو اور ان کے مسائل حل کرو، انہوں نے کہا کہ ہمارے ونگ نے ایک سال کے دوران 50سے زائد آپریشن کئے، ڈیڑھ سو سے زائد ہتھیار قبضے میں لئے اور درجنوں دہشت گردوں کوگرفتار بھی کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم سب کیلئے باعث حیرت ہے کہ45فراریوں نے جن کا تعلق بی ایل ایف ، بی ایل اے اور بی آر اے سے تھا لیکن اب وہ ہماری طاقت کا اہم ستون بن گئے ہیں اور ہم اپنے نا ناراض بھائیوں کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ان کو معاشرے میں باوقار زندگی گزارنے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی ، ان کے خاندان والوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرینگے اور بچوں کیلئے تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ گوادر کی ترقی میں ہم اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے، گوادر کا مستقبل روشن ہے اور گوادر بندرگاہ کو دنیا کے بہترین بندرگاہوں کا ہم پلہ بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائینگے، اور ہم اپنے چینی بھائیوں کو بھی اس کا یقین دلاتے ہیں کہ وہ ترقی کا سفر بلا خوف وخطر جاری رکھیں، پاک چین دوستی کو سمندر سے زیادہ گہرا آسمانوں سے اونچا اور شہد سے زیادہ میٹھا بنانے کے عزم کو یو نہی برقراررکھا جائے گا، اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی دیاگیا ، تقریب سے پاک نیوی کے کموڈور اکبر نقی نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالحمید ابڑو سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے ۔