|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کومذراکت کیلئے قائل کرنے کی کوشش میں ہے باہربیٹھے بلوچ عسکریت پسندوں کوبلوچستان کے مسائل کوسمجھناچاہئے نواب ثناء اللہ زہری کی خان آف قلات سے ملاقات بہتری آنے کی امید ہے مری معاہدہ حقیقت اورہم اس کے پابند ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان میں صورتحال کی بہتری کاواحد حل مذاکرات ہے ہم سب مل بیٹھ کربلوچستان کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ پہلے جرگے نے خان آف قلات سے ملاقات کی اوراب چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے ملاقات کرکے یہ بات ثابت کردی کہ خان آف قلات بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اورنواب ثناء اللہ زہری کے خان آف قلات سے ملاقات صورتحال کی بہتری کا امید ہے ایک ہفتے قبل وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مفاہمتی پالیسی کی حمایت کی انہوں نے کہاکہ ہمارابراہ راست خان آف قلات سے بات چیت چل رہی ہے جوٹاسک ہمیں دیاگیاہے ہم اس ٹاسک کوپوراکرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ باہربیٹھے بلوچ عسکریت پسندوں کوبلوچستان کے مسائل کوسمجھناچاہئے ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کومذاکرات کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ بلوچستان ترقی یافتہ بنیں انہوں نے کہاکہ مری معائدہ ایک حقیقت ہے اوراس کی پاسداری کرناہماری ذمہ داری ہے کیونکہ مخلوط حکومت بنتے وقت پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی اورنیشنل پارٹی کے مرکزی صدرمیرحاصل بزنجو نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے مری معاہدہ کیاتھاجس کے ہم پابند ہے انہوں نے کہاکہ ہماری براہ راست خان آف قلات سے بات چیت چل رہے ہیں اے پی سی میں مجھے بلوچستان کے حالات پربات چیت کاٹاسک دیاگیاتھا۔