کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا30رکنی وفد 30اگست کوامریکہ کے دورے پرروانہ ہوگی وفد میں حکومتی اوراپوزیشن اراکین شامل ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال،وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی،عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی سمیت 30رکنی وفد جن میں بلوچستان اسمبلی کے افسران بھی شامل ہے 30اگست کو7روزہ دورے پرامریکہ روانہ ہونگے جس کے اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریگی اس سے قبل بھی حکومتی اخراجات پرصوبائی وزراء اراکین اسمبلی کے عزیز واقارب اوران کے رشتہ دارترکی ،ملیشیاء،ایران سمیت دیگرممالک کے دورے کرچکے ہیں قائم مقام اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجوکی قیادت میں جووفد امریکاجارہاہے ان میں اپوزیشن اراکین کوبھی شامل کیاگیاہے تاکہ وہ حکومت کیخلاف نہ بولے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے حلف لیتے ہوئے بلوچستانی عوام کے ساتھ وعدہ کیاتھاکہ غریب صوبے کے خزانے پرکبھی بھی بوجھ حکومت کی طرف سے نہیں ہوگاتاہم آہستہ آہستہ غریب صوبے کے خزانے پردن بدن بوجھ بڑھتاجارہاہے ۔