|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2015

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدرچیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری کے ترجمان نے گزشتہ روز بعض ٹی وی چینل پر ٹیکرکے زریعے نشر ہو نے والی خبر جس میں خان آف قلات سے چیف آف جھالاوان کی ملا قات کو خان آگ قلا ت سے بلو چستان حکومت کا یہ دوسرا رابطہ قراردینے کویکسر مسترد کرتے ہوئے اس خبر کو بعض لوگوں کی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور اپنے مفادات کو تحفظ دینے سے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری خان آف قلات سے لندن میں ملاقات کیلئے حکومتی نمائندے کے طورپر نہیں بلکہ لندن میں وہ اپنی قبائلی حیثیت سے گئے ہیں نہ کے حکومتی نمائندے یا پھر حکومتی منشاء کا اس ملا قات میں عمل دخل ہے ترجمان نے واضح کیا کہ نواب ثناء اللہ خان زہری صوبے کے ایک قد آور شخصیت ہے جن کی شخصیت کے سامنے حکومتی عہدہ کوئی اہمیت نہیں رکھتاوہ خالصتاً اپنی ذاتی حیثیت سے خان آف قلات سے ملنے گئے ہیں نہ کے حکومتی نمائندے کی حیثیت سے چیف آف جھالاوان بلو چستان کے قبائلی روایات کے امین شخصیت ہے جن کی نظر میں روایات اہمیت رکھتی ہے روایا ت کو قدر کی نگاہ کے ساتھ وہ بلوچستان کے قبائلی عمائدین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ترجمان نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اس طرح کے اہم موضوع پر بات یا رپورٹ چلانے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کیا کریں تاکہ اس حوالے سے کوئی ابہام پیدا نہ ہو سکے۔