|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2015

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں اہم مسائل حل کرنا تو دور کی بات ہے کوئٹہ میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں کوئٹہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا اور کوئٹہ کے غیور عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں اور مکمل طورپر حکومت کو انسانی بنیادی حقوق اور سہولیات دینے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں اخلاقی طورپر انہیں حکومت کے اہل نہیں اور جو وعدے کئے تھے وہ محض لفاظی اور دعوؤں تک محمود رہے اور کوئٹہ کے گردونواح اور خاص کلی خلی ، کلی کمالو اور سریاب کے بیشتر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے بعض عوام ذہنی کوفت کا شکار ہو چکے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طورپر کوئٹہ کے عوام کو ٹینکر مافیا سے نجات دلائی جائے اور واسا کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو پانی کے صاف کی فراہمی یقینی بنائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بنیادی مسائل کو حل کرنے میں حکمران توجہ دیں 21 ویں صدی میں عوام کو صرف تسلیوں سے دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ۔