|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2015

اسلام آباد : نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف ناجائز بھرتیاں اور کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی پر الزام ہے کہ چیف سیکرٹری اور چیئرمین ریونیو بورڈ کی مخالفت کے باوجود سیاسی بنیادوں پر بھاری تعدادمیں تحصیل دار بھرتی کئے تھے ان بھرتیوں کے خالف نیب کو ملنے والی شکایات کا جائزہ لے کر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اسلم رئیسانی پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے بھاری مالی کرپشن بھی کی ہے جس کے ثبوت نیب نے حاصل کرلئے ہیں۔