|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2015

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کا 30رکنی پارلیمنانی وفد اور4حکومتی اعلیٰ آفیسران 19اگست کوپاکستان آزادی واک میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہونگے جس کے باعث بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کارواں سیشن بھی مختصرکرکے آج آخری اجلاس ہوگا ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا30رکنی پارلیمانی وفد 19اگست کوامریکہ میں ہونے والی پاکستان آزادی واک میں شرکت کیلئے جارہاہے اس آزادی واک میں شرکت کیلئے وہاں موجود پاکستانیوں نے بلوچستان اسمبلی کے ارکان کودعوت دی ہے جس کامقصد دنیاکویہ پیغام دیناہے کہ بلوچستان کے عوام پاکستان سے بے لوث محبت رکھتے ہیں چونکہ ارکان اسمبلی عوامی نمائندگان ہے لہذاء انہیں اس عظیم الشان واک میں شرکت کیلئے مدعوکیاگیاہے واضح رہے کہ امریکہ میں ہرسال 23اگست کولاکھوں پاکستانی پاکستان آزادی واک کااہتمام کرتے ہیں اوراس سے بھرپورملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجاتاہے اس مرتبہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان کی اس میں شرکت کومثبت اقدام اورخوش آئند قراردیاجارہاہے پاکستان آزادی واک میں شرکت کیلئے قائم مقام اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیراطلاعات عبدالرحیم زیارتوال،اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع،ڈاکٹرحامدخان اچکزئی،میرخالد خان لانگو،میرسرفرازبگٹی،راحیلہ حمیددرانی،عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرانجیئرزمرک خان اچکزئی،مفتی گلاب،حاجی عبدالمالک کاکڑ اوردیگرارکان شامل ہے اس وفد میں 4اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی اس وفد میں شامل ہونگے کہ اب بھی بہت سے اراکین نے ویزے کیلئے اپلائی کیاہے تاہم حتمی فہرست آج مکمل ہوجائیگاتاہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرنواب ثناء اللہ زہری اوربی این پی عوامی کے رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی میرظفراللہ زہری اس وفد میں شامل نہیں ہونگے۔