|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2015

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور جاں بحق جب کہ وہ خود بھی شدید زخمی ہیں۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل مقامی سپر مارکیٹ سے خریداری کے بعد گاڑی میں بیٹھے ہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد ان کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رشید گوڈیل اور ان کا ڈرائیورشدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ڈرائیور دم توڑ گیا جب کہ رشید گوڈیل کو آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کو 6 گولیاں لگیں جو جبڑے، گردن اور سینے پر ماری گئیں تاہم انہیں آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا ہے کہ اورماہر ڈاکٹروں کی 5 رکنی ٹیم ان کے آپریشن میں مصروف ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں ، عینی شاہدین کے ابتدائی بایانات کے مطابق 4 موٹرسائیکلوں پر سوار 9 ملزمان نے رشید گوڈیل پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔