|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایم کیو ایم کے رہنما رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے جبکہ انہوں نے فائرنگ سے عبدالرشید گوڈیل کے شدید زخمی ہونے اور ان کے ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر سیاسی شخصیات کو نشانہ بناکر بدامنی کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم انہیں اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرشید گوڈیل ایک سینئر سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں اپنی جماعت کے موقف کی بھرپور انداز میں ترجمانی کی ہے وزیراعلیٰ نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ، مرحوم ڈرائیور کی مغفرت کی دعا کی ہے۔