|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2015

کوئٹہ: بلوچ قومی جرگے کے ممبراورصوبائی وزیرنواب محمدخان شاہوانی نے کہاہے کہ خان آف قلات حکومت سے مذاکرات کرے یافوج سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں بلوچستان کوپرامن موحول فراہم کرنے کیلئے خان آف قلات کی واپسی بہت ضروری ہے بلوچستان کے تمام مسائل کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں قبائلی عمائدین اپناکرداراداکریں ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ خان آف قلات نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاتھاکہ مجھ سے ملنے پہلے جرگے سے ملاقات کرنے والوں اوربعدمیں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری سے جوملاقات کی ہے دونوں ملاقاتیں مثبت رہی ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے ہاں جاکران کوایک پرامن بلوچستان فراہم کرے انہوں نے کہاکہ خان آف قلات چاہئے حکومت سے مذاکرات کرے یافوج سے ان کے جوخدشات یاتحفظات ہے ان کوہم سب ملکردورکرینگے کیونکہ فوج اورحکومت دونوں ہی بلوچستان کوپرامن اورترقی یافتہ بناناچاہتاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سرداراخترجان مینگل نواب مگسی سمیت تمام ہمارے قابل احترام ہیں ان دونوں کے درمیان ملاقات جوبلوچستان کے تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے ہوئی ہے ان کوبھی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم یہی چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے مسائل صرف حکومت یاکسی اورکی ذمہ داری نہیں بلکہ ان تمام کی ذمہ داری بنتی ہے جویہاں کے عوام کے غم اوردکھ میں شریک ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی خواہش ہے کہ اب وقت آگیاہے کہ تمام مسائل کوافہام وتفہیم سے حل کیاجائے خان آف قلات کے آنے سے بلوچستان کے حالات پراچھے اثرات مرتب ہونگے خان آف قلات سیاسی اورقبائلی سے سب کیلئے قابل احترام ہیں ۔