|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2015

کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ قوم نے مل کرفیصلہ کیاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب کی ضرورت ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی بچوں کی محب الوطنی دیکھ کریقین ہوگیاکہ پاکستان اوربلوچستان پرکوئی آنچ نہیں آئیگی سمجھ نہیں آتی کہ آزاد ہوتے ہوئے بھی یہ آزادی کیلئے لڑرہے ہیں ایسی آزادی کہاں سے ملے گی جوچند روپے کی خاطر اپنے آقاؤں کوخوش کرنے کیلئے یہاں بے گناہ لوگوں ،مزدوروں اورمسافروں کوقتل کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے بیوٹمز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پربیوٹمز کے طلباء وطالبات نے مختلف پروگرام پیش اورکئے اپنے فن کامظاہرہ کیاکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاکہ دہشت گردی کانشانہ بننے والے کے دکھ کاپورااحساس ہے ایسے لوگ لڑ کرمعصوم بچوں کویتیم اورخواتین کوبیوہ بناکرکیامقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ پہاڑوں پرلڑنے والے کچھ حاصل نہیں کرسکتے آج ملک آزاد اورقائم ودائم ہے ملک کیخلاف لڑنے والے اوران کوسپورٹ کرنے والے جان لیں کہ یہ پاکستان قائم ودائم رہیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کاڈٹ کرمقابلہ کیاآئندہ بھی کرتے رہیں گے اللہ اورملک کیلئے لڑناشہادت ہے جب کہ انسانوں کیلئے لڑناحرام ہے کچھ عناصران قوتوں کیلئے لڑرہے ہیں جنہوں نے اپنی دکانداری کھول رکھی ہے اب ہم نے فیصلہ کیاہے کہ اپنے بچوں کوکسی کے بہکاوے میں نہیں جانے دینگے جب تک پاکستان اوربلوچستان ہوگااس کاکوئی بھی کچھ نہیں بیگاڑسکتاہتھیارڈالنے والے ہمارے بھائی اوردوست ہے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑکرپھینک دیاجائے گاانہوں نے کہاکہ ہمیں اس بات کاافسوس ہے کہ آزادہوتے ہوئے بھی دوسروں کوخوش کرنے کیلئے آزادی کے نام پرلڑرہے ہیں ایسی آزادی کہاں ملے گی جواپنے بھائیوں کوقتل کرکے اپنے بہنوں ماؤں کوتکلیف پہنچائے انہوں نے کہاکہ ب قوم نے مل کرفیصلہ کیاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ آج یقین ہوگیاکہ بچوں کی محبت الوطنی نے نیاجذبہ دیاکہ ہم اب کسی بھی دہشت گرد کونہیں چھوڑیں گے پاکستان اوربلوچستان پرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہاکہ ہماراملک کلمہ طیبہ کے نام پربناہے ایک اسلامی ملک ہے اس کے ادارے اوربہادر جوان سپوت جوکہ اس کی سرحدوں اورعوام کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہیں وہ اپنی جانیں قربان کرکے اپنے دشمنوں کویہ پیغام دے رہے ہیں کہ اس وطن عزیزکی خاطر ہم اپنے خون کانذرانہ دینے سے گریز نہیں کرینگے کیونکہ اس اسلامی ملک کی بنیاد کلمے کے نام پررکھی گئی ہے جس کادفاع بھی اللہ تعالیٰ نے کرناہے اس پرکوئی انچ نہیں آسکتی کیونکہ وطن عزیزکی حفاظت کیلئے اس کے بہادربیٹے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اوردشمن کی سازشوں کوملیامیٹ کرکے نیست ونابود کررہے ہیں اسلام کے نام پربننے والے اس ملک پردنیابھرکے دشمنوں کی نظریں لگی ہوئی ہے ۔